حج 2027 رجسٹریشن میں زبردست ردعمل، صرف پانچ دن میں 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد درخواستیں جمع

حکومت کی جانب سے جاری آن لائن رجسٹریشن مہم میں ملک بھر سے شہریوں کی بھرپور شرکت، درخواستوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی۔حج 2027 کی رجسٹریشن کے لیے عوام کی غیر معمولی دلچسپی سامنے آئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف پانچ دنوں کے دوران ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد نے اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

متعلقہ حکام کے مطابق رجسٹریشن کا عمل مقررہ مدت تک جاری رہے گا، جبکہ درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام معلومات درست درج کریں تاکہ آئندہ مراحل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔