پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان انگلش کاؤنٹی کلب لنکاشائر میں شامل

شاداب خان نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلش کاؤنٹی کلب لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

شاداب خان آئندہ سیزن میں کلب کی نمائندگی کریں گے، جس سے ٹیم کے اسپن اور آل راؤنڈ شعبے کو مزید مضبوطی ملنے کی توقع ہے۔ شاداب خان کی شمولیت کو کلب اور شائقین کرکٹ کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔