محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا بڑا فیصلہ، سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری نہ کرنے کا انکشاف

فنڈز کی عدم فراہمی سے مریضوں کو مفت ادویات کے حصول میں مشکلات کا خدشہ ، پنجاب کے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے فنڈز دینے سے ہاتھ کھینچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے مریضوں کو علاج معالجے کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے اثرات بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں پر پڑ سکتے ہیں۔