2 جون کو وسطی سندھ کے چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی ،

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 جون کو وسطی سندھ کے چند مقامات پر آندھی چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے۔ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جس سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔