صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیٹی بندر کی ترقی کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ کیٹی بندر منصوبے کے ساتھ سڑکوں کی قابلِ اعتماد کنیکٹیویٹی، بجلی و پانی کی فراہمی، صنعتی انفراسٹرکچر اور دیگر ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کیٹی بندر کو پاکستان کے اضافی میری ٹائم گیٹ وے کے طور پر ترقی دے کر ملک کے بندرگاہی اور لاجسٹک نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے انڈس ڈیلٹا کے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ مقامی ماہی گیر برادری کے مفادات، روزگار اور معاش کو ترجیح دینے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ چینی کمپنی چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی (CHEC) نے کیٹی بندر پورٹ کا تصوراتی ماسٹر پلان پیش کیا ہے، جس کے پہلے مرحلے کی ابتدائی انجینئرنگ لاگت تقریباً 522.34 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
Bonne lecture. Swift-image (/) pour portraits et restyles. Swift-image