گوجرانوالہ: پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ آرٹس کونسل میں 3 روزہ سولو رحمت للعالمین خطاطی نمائش 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نمائش میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی انٹرنیشنل خطاط و کاتب خطاطِ خاص محمد تابش سیالوی صاحب کے خوبصورت فن پارے پیش کیے جائیں گے۔
نمائش میں خطاطی کے مختلف فن پارے آویزاں کیے جائیں گے۔ ذکر، محبت اور روحانیت سے معمور یہ خصوصی نمائش 24، 25 اور 26 اگست، سوموار، منگل اور بدھ کو جاری رہے گی۔
فنِ خطاطی سے دلچسپی رکھنے والے شہریوں کو اس خوبصورت اور روحانی نمائش میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
رابطہ: 0345-6528034
مقام: گوجرانوالہ آرٹس کونسل، نزد بکر منڈی، شیخوپورہ روڈ، گوجرانوالہ
