اورکزئی میں موسلادھار بارش اور کلاؤڈ برسٹ، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال

مِشتی میلہ میں شدید بارش سے نقصانات، ریسکیو ٹیمیں متحرک ، ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں اور مِشتی میلہ کے علاقے میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث شدید تباہی ہوئی ہے۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں اور سڑکوں میں داخل ہو گیا جبکہ مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔