اداکارہ مومنہ اقبال نے این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہو کر ہراسانی کے ثبوت جمع کرا دیے

لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ہراساں کرنے کے الزامات، معاملے کی تحقیقات جاری ، پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال این سی سی آئی اے لاہور میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراساں کیے جانے کے ثبوت متعلقہ افسران کے حوالے کر دیے۔

ذرائع کے مطابق ادارہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہا ہے جبکہ کیس نے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔