وزیراعظم کا نوجوانوں کی آئی ٹی صلاحیتوں پر اعتماد، ڈیجیٹل پاکستان کیلئے بڑے اقدامات کا عندیہ

حکومت نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شعبے میں مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے پُرعزموزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور ملک کی ترقی کیلئے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، فری لانسنگ، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی ایکسپورٹس بڑھانے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نوجوان طبقہ ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب لے جانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔