پنجاب بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان، طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر

شدید گرمی کی لہر کے باعث محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق شدید گرمی، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں کو مقررہ تاریخ سے بند کیا جائے گا۔

فیصلے کے بعد طلبہ اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ تعطیلات سے قبل تمام ضروری تعلیمی سرگرمیاں مکمل کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق تعطیلات کے دوران آن لائن اسائنمنٹس اور سمر ٹاسکس بھی دیے جا سکتے ہیں۔