گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں کے دوران پولیس نے چار ریکارڈ یافتہ ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق تتلے عالی میں بین الاضلاعی ملزمان رفاقت علی اور گلزار، گرجاکھ میں منشیات کے مقدمات میں مطلوب مشتاق، جبکہ فیروزوالہ میں اقدام قتل اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب شیراز عرف کک کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ، منشیات اور بلا نمبری موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔