یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، سپین میں گزشتہ پانچ روز کے دوران اموات کی تعداد 325 سے تجاوز کر گئی.

ریکارڈ توڑ درجہ حرارت نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے، حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ سپین میں گزشتہ پانچ روز کے دوران گرمی سے متعلق اموات کی تعداد 325 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ریکارڈ درجہ حرارت کے باعث بزرگ افراد، بچوں اور بیمار شہریوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ حکام نے شہریوں سے غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔