وزیر تعلیم کا دوٹوک مؤقف، نقل مافیا کا حصہ بننے اور برسوں اسکول نہ آنے والے اساتذہ کا دفاع نہیں کر سکتا.

وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے غفلت، بدعنوانی اور نقل مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ضروری ہے۔وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جو اساتذہ نقل مافیا کا حصہ بنیں یا برسوں تک اسکول نہ آئیں، ان کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی ناگزیر ہے۔ وزیر تعلیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل اور شفاف تعلیمی نظام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔