ملک بھر میں 6 جولائی تک مون سون بارشیں متوقع، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، شہری احتیاط کریں.محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 6 جولائی تک مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔