سپریم کورٹ نے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کی سزا میں کمی کر دی

میکے سے بار بار پیسے منگوانے اور مبینہ تشدد کے پس منظر میں پیش آنے والے واقعے پر اہم عدالتی فیصلہ ، سپریم کورٹ نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ خاتون کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اس کی سزا میں کمی کر دی۔

مقدمے کے مطابق خاتون نے میکے سے بار بار پیسے منگوانے کے مطالبات اور مبینہ گھریلو تشدد کے باعث شوہر کو قتل کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے کے تمام حقائق، شواہد اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد سزا میں کمی کا حکم جاری کیا۔