“ہمیں نہ سکھائیں پاکستان کی نمائندگی کس طرح کرنی ہے”، بلال سعید تنقید کرنے والوں پر برہم

گلوکار بلال سعید کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستان کی مثبت نمائندگی پر یقین رکھتے ہیں اور بے جا تنقید کو قبول نہیں کرتے۔معروف گلوکار بلال سعید نے اپنے بیان میں ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ سکھانے کی ضرورت نہیں کہ پاکستان کی نمائندگی کس طرح کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے فن کے ذریعے ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلال سعید نے بے جا تنقید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی وقار اور ذمہ داری کا انہیں بخوبی احساس ہے۔