محکمہ موسمیات کی پیش گوئی، آج سے 3 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون بارشیں متوقع

کئی شہروں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے 3 جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔