محکمہ موسمیات کی پیشگوئی، پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش متوقع

درجہ حرارت میں کمی کا امکان، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں تیز ہواؤں، گرد آلود آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے اور درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

متعلقہ اداروں نے شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کسانوں اور شہریوں کو بھی موسمی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔