معروف اداکار آغا شیراز کی اہلیہ کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں داخل

اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں سے اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کر دی ، پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا شیراز نے اپنی اہلیہ کی اچانک خراب طبیعت کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاع دی ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں اور چاہنے والوں سے اہلیہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔ مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے بھی نیک تمناؤں اور دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔