عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، برینٹ خام تیل نئی بلند سطح پر

توانائی بحران اور عالمی کشیدگی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مزید مہنگائی کا خدشہ ، عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 114.64 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو حالیہ مہینوں کی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجوہات میں عالمی سطح پر توانائی کی طلب میں اضافہ، سپلائی میں کمی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگیاں شامل ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر کی صورت میں سامنے آ سکتے ہیں، جس سے پٹرول، ڈیزل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔