بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان 24 جون سے چین کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے علاوہ کئی اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر بھی پیش رفت ہو سکتی ہے۔