نیا وفاقی بجٹ: تعلیم اور ایچ ای سی کیلئے 78.5 ارب روپے تجویز

اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور تعلیمی ترقی کے منصوبوں کیلئے بجٹ میں نمایاں فنڈز رکھنے کی تجویز ، وفاقی بجٹ میں تعلیم کے شعبے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کیلئے مجموعی طور پر 78.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ فنڈز کا مقصد جامعات کی ترقی، تحقیقی منصوبوں کے فروغ، طلبہ کیلئے بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ماہرین کے مطابق تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔