پاکستانی عازمینِ حج نے وزارت مذہبی امور کے ناقص انتظامات پر سوالات اٹھا دیے

عازمین کا دعویٰ ہے کہ انہیں گندی اور خستہ حال عمارتوں میں رہائش دی گئی، بنیادی سہولیات بھی ناکافی رہیں۔پاکستانی عازمینِ حج نے Ministry of Religious Affairs and Interfaith Harmony کے انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں خستہ حال اور گندی عمارتوں میں ٹھہرایا گیا۔

عازمین کے مطابق صفائی، رہائش اور بنیادی سہولیات کے فقدان نے انہیں شدید مشکلات سے دوچار کر دیا۔ متاثرہ حاجیوں نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ آئندہ بہتر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔