سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی، 6 پاکستانی گرفتار

غیر قانونی سرگرمیوں اور حج قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی، حکام نے سخت اقدامات شروع کر دیے ، سعودی عرب میں حج کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طریقوں سے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے۔

سعودی سیکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حج کے تقدس اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔