پیٹرولیم لیوی میں اضافے سے عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں مکمل فائدہ نہ مل سکا

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود لیوی بڑھنے پر عوامی حلقوں میں تشویش ، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں ممکنہ مکمل ریلیف عوام تک منتقل نہ ہو سکا۔

معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو زیادہ مل سکتا تھا، تاہم لیوی بڑھنے کے باعث اس ریلیف میں کمی واقع ہوئی۔ اس فیصلے پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ عوام ایندھن کی قیمتوں میں مزید کمی کے منتظر ہیں۔