خلیجی تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لانے کے قریب ہیں: شیری رحمان

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی متوازن اور فعال سفارت کاری خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خلیجی تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں مثبت نتائج کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کو فروغ دینے اور امن کے قیام کے لیے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ شیری رحمان کے مطابق پاکستان کی سفارت کاری عالمی سطح پر سراہا جانے والا اقدام ہے اور امید ہے کہ جلد مثبت پیشرفت سامنے آئے گی جس سے خطے میں استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔