ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی، خریداروں کے لیے خوشخبری

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کمی کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 2,500 روپے کم ہوگئی۔ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2,500 روپے سستا ہوگیا۔ قیمتوں میں اس کمی کا تعلق عالمی مارکیٹ کے رجحان اور مقامی صرافہ بازار کی صورتحال سے جوڑا جا رہا ہے۔

نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جبکہ سرمایہ کار بھی مارکیٹ کی آئندہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔