سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، قیمتوں میں نمایاں کمی

ملکی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کار اور خریدار متوجہ ، سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد زیورات خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونا سستا ہوا ہے، جس سے خریداروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ میں سرگرمی بڑھنے اور خریداری میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔