لاہور: لاہور بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے طالب علم اُنکر سنگھ نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔
لاہور بورڈ کے جاری کردہ نتائج کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 1,87,244 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 82,308 طلبہ اور 1,04,936 طالبات شامل تھیں۔
نتائج کے مطابق 70,992 طلبہ اور 75,594 طالبات کامیاب قرار پائیں۔ طلبہ کی کامیابی کا تناسب 55.49 فیصد جبکہ طالبات کا 72.03 فیصد رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق ریگولر امیدواروں میں 78.48 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں میں 49.41 فیصد کامیابی ریکارڈ کی گئی۔
سائنس گروپ میں 67,482 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 50,566 کامیاب ہوئے، جبکہ آرٹس گروپ میں 64,826 امیدوار شریک ہوئے، جن میں 31,620 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
سکھ برادری کے طالب علم اُنکر سنگھ کی نمایاں کامیابی کو تعلیمی میدان میں ایک مثبت مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس پر مختلف سماجی اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا اظہار کیا جا رہا ہے۔