بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان، قومی سلامتی کے اداروں کی قربانیوں کو سراہا ، بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب اور مؤثر آپریشن کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کارروائی میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

وزیراعظم نے اس کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا تسلسل ضروری ہے اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔