رحیم یار خان: شیخ زید ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کا الزام، انکوائری کمیٹی تشکیل

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ ، رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر سے مبینہ ہراسانی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیٹی مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس واقعے کے بعد طبی عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ متاثرہ ڈاکٹر کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔