گولڈ اور سلور مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی، سرمایہ کار محتاط

بین الاقوامی رجحانات کے اثرات سے مقامی مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار ، عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر طلب میں کمی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتیں دباؤ میں ہیں، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ سرمایہ کار اس صورتحال میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جبکہ آئندہ دنوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔