عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی خریدو فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم

عوام نے نقد رقم کے بجائے موبائل والٹس، بینکنگ ایپس اور آن لائن ٹرانزیکشنز کو ترجیح دی ، عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

موبائل والٹس، بینکنگ ایپس اور آن لائن ٹرانسفرز کے ذریعے لاکھوں روپے کے لین دین کیے گئے، جس سے کیش لیس معیشت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت سامنے آئی۔ ماہرین کے مطابق محفوظ، تیز اور آسان ادائیگی کے نظام نے خریداروں اور بیوپاریوں دونوں کا اعتماد حاصل کیا، جبکہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی مقبولیت میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔