محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں نئے اسلامی سال اور یومِ عاشور کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا ، محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی چاند دیکھنے کی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا،

جس کے بعد نئے اسلامی سال 1448 ہجری کے آغاز اور یومِ عاشور کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں منعقد ہوں گے جبکہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔