میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمان چودھری اور شاہد محمود انور کا نئی حج و عمرہ پالیسی کے اعلان کا خیر مقدم

سعودی حکومت کے فیصلے کو حجاج اور معتمرین کے لیے خوش آئند قرار دیا گیا ، میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمان چودھری اور شاہد محمود انور نے سعودی حکومت کی جانب سے نئی حج اور عمرہ پالیسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے اس اقدام کو زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافے اور مذہبی سفر کو مزید منظم بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی سے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو بہتر خدمات اور آسانیاں میسر آئیں گی۔