20 روپے نہ دینے پر نشئی کا کمسن بچے پر جان لیوا حملہ

معمولی رقم کے تنازع پر ملزم نے تیز دھار آلے سے بچے کو شدید زخمی کر دیا، واقعے پر شدید تشویش.20 روپے نہ دینے پر ایک نشئی نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے کمسن بچے پر حملہ کر دیا،

جس کے نتیجے میں بچے کی گردن پر شدید زخم آئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ متاثرہ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔