نامناسب تصاویر لینے پر نیہا دھوپیا کا پاپارازی کو سخت پیغام

اداکارہ نے پرائیویسی کا احترام کرنے اور غیر مناسب انداز میں تصاویر نہ لینے کی اپیل کی ، بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے نامناسب انداز میں تصاویر لینے پر پاپارازی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کی ذاتی زندگی اور پرائیویسی کا احترام کیا جانا چاہیے اور ایسی تصاویر لینے سے گریز کیا جائے جو غیر مناسب یا تکلیف دہ ہوں۔