معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ والد کی خدمت نے ان کی زندگی کا رخ بدل دیا۔

ان کے مطابق انہوں نے اپنے والد کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنایا، جس کے بعد اللہ تعالیٰ نے انہیں زندگی میں بے شمار کامیابیوں، عزت اور برکت سے نوازا۔ نادیہ خان نے کہا کہ والدین کی خدمت صرف ایک ذمہ داری نہیں بلکہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا اہم ذریعہ بھی ہے، اور ہر شخص کو اپنے والدین کی قدر کرنی چاہیے۔
