وزیراعلیٰ مریم نواز: پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں

حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs) کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور نوجوان کاروباری افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں، معیشت مضبوط ہو اور کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو۔