پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ میں کھیل کے دوران جھگڑا، نوجوان جان کی بازی ہار گیا

معمولی تنازعہ خونی تصادم میں بدل گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔پنجاب یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں کھیل کے دوران ہونے والا جھگڑا افسوسناک رخ اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔