راولپنڈی میں بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے روکنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پولیو ٹیم کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی شروع ، راولپنڈی میں بچے کو پولیو کے قطرے پلانے پر مزاحمت اور پولیو ٹیم کو دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ انسدادِ پولیو مہم کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔