حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ، صارفین پر مختلف اثرات متوقع ، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کے اخراجات میں کچھ حد تک کمی متوقع ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس ایندھن پر انحصار کرنے والے صارفین کو اضافی مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔