حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی پہلے ہی بڑھائی جا چکی ہیں۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد جیٹ فیول (Jet Fuel) کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 251 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، فضائی سفر اور مختلف شعبوں پر اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔