چنیوٹ: ایم پی اے چودھری ثاقب خان چدھڑ کے والد کی نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری پی پی 97 چوہدری ثاقب خان چدھڑ کے والد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں سیاسی، انتظامی، سماجی اور وکلا برادری سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عمران محمود، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، ایم پی اے سہیل خان، سابق چیئرمین چوہدری ثقلین سجنکا سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری بار چوہدری شہزاد ممتاز اور سابق صدر بار چوہدری غلام شبیر شاہد بھی موجود تھے۔ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، معززین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
شرکاء نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی تدفین آبائی قبرستان میں کر دی گئی۔