ایک سیریل میں عدنان صدیقی نے اتنا تنگ کیا کہ اس کے بعد میں نے پروڈکشن چھوڑ دی، کاظم پاشا کا انکشاف

سینئر ہدایتکار نے ماضی کے تجربے پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے حیران کن دعویٰ کر دیا ، سینئر ہدایتکار کاظم پاشا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامہ سیریل کے دوران عدنان صدیقی کے رویے سے وہ اس قدر پریشان ہوئے کہ بعد ازاں پروڈکشن کا شعبہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ان کے اس بیان نے شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ مداح بھی اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔