افغانستان کے صوبہ بدخشان میں طالبان حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری مسلح افراد کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔