سری لنکا کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 19 قیدی ہلاک، 100 سے زائد افراد زخمی

جیل میں پرتشدد تصادم کے بعد سیکیورٹی سخت، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔سری لنکا کی ایک جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 19 قیدی ہلاک جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد جیل میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ہنگامے کی وجوہات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کر دی ہے۔