لاہور: 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا چرانے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے۔لاہور میں 3 کروڑ روپے مالیت کے سونے کی چوری کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے گھر سے قیمتی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان سے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ برآمدگی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔