کسی جائیداد کو مالِ مقدمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ | ٹھوس شواہد ضروری

عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی جائیداد کو مالِ مقدمہ قرار دینے کے لیے محض دعویٰ کافی نہیں، ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد پیش کرنا لازم ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی بھی جائیداد کو مالِ مقدمہ قرار دینے کے لیے صرف الزامات یا دعوے کافی نہیں، بلکہ ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کا ہونا ضروری ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی شخص کی جائیداد کو مالِ مقدمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ فیصلے کو قانونی ماہرین اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔