روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت اسلام آباد سے پہلی حج پرواز مدینہ منورہ کیلئے روانہ

عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں مکمل، سعودی عرب پہنچتے ہی فوری سہولت فراہم ہوگی

اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ منصوبے کے تحت پہلی حج پرواز عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہو گئی۔ اس منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن اور دیگر سفری مراحل پاکستان میں ہی مکمل کیے جاتے ہیں، جس سے سعودی عرب پہنچنے پر وقت کی بچت اور سہولت میسر آتی ہے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سفر کو آسان بنانے کیلئے کیا گیا ہے، جبکہ دیگر پروازیں بھی مرحلہ وار روانہ کی جائیں گی۔